اسلام آباد میں خلاف قانون بنائے گئے گاڑیوں کے شورومز ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی گئی

Published On 04 April,2023 08:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں گاڑیوں کے خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے آخری مہلت دے دی۔

کاروباری مراکز سے خلاف قانون بنائے گئے شو رومز ختم کرنے کے لئے 20 اپریل کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں پراپرٹی کی لیز منسوخ کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق خلاف قانون شو رومز قائم کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، گاڑیوں کے شو رومز پیدل چلنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔