کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2008 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 2530 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33.36 روپے کی کمی سے 2170 روپے کی سطح پر آگئی۔