کراچی: (دنیا نیوز)سندھ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل پراچہ نے کہا کہ بے روزگاری اور نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں جرائم بڑھ رہاہے۔
سندھ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی گنتی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کراچی کی صحیح گنتی کرنا نہیں چاہتی،انہیں ڈر ہے ایسا نہ ہو کراچی سے ہی سندھ کی حکومت کا تعین کیا جانے لگے۔
جمیل پراچہ نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، سندھ کی پوری تاجر برادی تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔