سیاسی بحران نے روپے کو روند دیا، ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں ٹرپل سنچری مکمل

Published On 11 May,2023 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں جاری سیاسی بحران کے معیشت پر مضر اثرات نمایاں ہونے لگے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 8 روپے 71 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں10 روپے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 305 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 14 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے، شہباز شریف کی 13 ماہ کی حکومت میں انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 116 روپے مہنگا ہوا۔ 

Advertisement