کراچی: (دنیا نیوز) روپیہ کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے 96 پیسے کا ہوگیا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) May 16, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 298 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔