روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

Published On 25 May,2023 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement