انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں اُڑان جاری

Published On 25 May,2023 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 312 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ 

Advertisement