ایس آئی ایف سی اقدامات کو ملک کے 5 سالہ مجوزہ پلان کا حصہ بنانے کا فیصلہ

Published On 03 October,2023 06:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اقدامات کو ملک کے 5 سالہ مجوزہ پلان کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اقدامات کو 2024ء تا 2028ء کے مجوزہ پلان میں شامل کیا جائے گا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات جاری کر دیں۔

ایس آئی ایف سی اقدامات اور حکمت عملی مجوزہ طویل پلان کی عکاسی کریں گے، ایس آئی ایف سی اقدامات معاشی بحالی، پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔