کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 10, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 26 روپے 45 پیسے گر چکی ہے۔