کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث روپے قدر میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 27 روپے 45 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ 1 ماہ سے زائد عرصے میں روپے کی قدر میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔