کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔