کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے83 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔