کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی کرنسی تاحال گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) October 12, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 28 روپے 55 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔