اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال تجارتی شعبے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، مئی میں ملکی برآمدات میں 17.43 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ برآمدات کا حجم 2.17 سے بڑھ کر 2.55 ارب ڈالر ہو گیا، مئی میں درآمدات میں 7.58 فیصد کمی سے 5.17 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی۔
مئی میں تجارتی خسارہ 23.47 فیصد کمی سے 2.61 ارب ڈالر رہا، مئی 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 10.07 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی تا مئی تجارتی خسارے میں 10.63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 11 ماہ میں خسارے کا حجم 21 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔
جولائی تا مئی برآمدات 4.72 فیصد اضافے سے 29 ارب 44 کروڑ ڈالر رہیں، اس دوران درآمدات میں 7.30 فیصد اضافہ، حجم 53 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا۔