جون میں مہنگائی 3.2 فیصد رہی، آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بنا: بلال اظہر کیانی

Published On 02 July,2025 02:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہی۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی توقع ساڑھے 7 فیصد ہے، معاشی استحکام کا سفر جاری رہے گا، آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بنا،ایف بی آر محصولات میں 26 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے اپنے اہداف حاصل کئے، کوئی منی بجٹ بھی نہیں آیا، زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہمارے لئے ٹیکس دینے والا سب سے اہم ہے، ٹیکس دینے والا ہی ملکی نظام چلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کوشش ہے ٹیکس دینے والے کو تنگ نہ کیا جائے، ٹیکس چوری کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔