اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ہوا۔
اسلام آباد میں تاجروں اورصنعت کاروں سےخطاب کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےبجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا،حکومت عوام کوسہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کےذخائرمستحکم ہوئے۔
وزیرمملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات سےمحصولات میں اضافہ ہوا،سیلزٹیکس فراڈ کرنے والوں کو پکڑنا ہوگا، سیلزٹیکس فراڈ کرنےوالوں کونہ پکڑنے سے خمیازہ عوام بھگتتےہیں۔
بلال اظہرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاصل ٹیکس چوروں کوپکڑنا ہے، ٹیکس چوروں سےکوئی رعایت نہیں ہو گی، ماہانہ بنیاد پرتاجروں اورایف بی آرحکام کا اجلاس ہوگا، حکومت تاجر برادری کو سازگار ماحول فراہم کرے گی۔