ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے میں خیبرپختونخوا سب پر سبقت لے گیا: مزمل اسلم

Published On 22 July,2025 09:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے میں خیبرپختونخوا سب پر سبقت لے گیا۔

اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے میں خیبرپختونخوا نے تمام صوبوں اور وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے 20 فیصد فنڈز نئے مالی سال کے دوسرے ہفتے میں جاری کر دیئے۔

صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے 14 جولائی کو بندوبستی، ضم اضلاع اور اے آئی پی کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔