اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی 2018 میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔
پاکستان نے اپنے ’’بٹ کوائن سٹریٹجک ریزرو‘‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کیلئے ایک اہم قدم ہے، بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی اور عالمی سطح پر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔
بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی، کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کے بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی کرپٹو حکمت عملی، عالمی سطح پر تیز رفتاری سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان کا کرپٹو ریزرو منصوبہ انقلابی اقدام بن گیا، جس سے عالمی سطح پر پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔