اسلام آباد: (مدثر علی رانا) حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران 391 ارب روپے کا قرض لے لیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں لیے گئے 199 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق جولائی میں 198 ارب روپے جبکہ اگست میں 192 ارب روپے سے زائد قرض لیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سعودی آئل فیسلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ مجموعی طور پر دو ماہ میں 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی حاصل ہوئیں۔
وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے 19 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔