پاکستان کی تجارت الٹے قدم چل رہی ہے: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

Published On 04 October,2025 11:38 am

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارت الٹے قدم چل رہی ہے۔

ملکی درآمدات و برآمدات بارے بیان جاری کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ برآمدات ستمبر میں 2.5 ارب ڈالر تک محدود جو سال پہلے سے 12 فیصد کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے تجارتی خسارہ ایک ماہ میں 16 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت اس کے باوجود معیشت و تجارت بہتری کے دعوے کر رہی ہے۔