خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی خاتون افسر کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Published On 03 October,2025 11:17 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی خاتون آفیسر حسینہ شوکت کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے محکمہ ثقافت نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کریں گے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر ممبران ہوں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اتھارٹی کے ملازمین نے خاتون افسر کی تعیناتی اور دیگر معاملات پر سیکرٹری سیاحت کو تحریری شکایت بھی ارسال کی تھی۔