انڈسٹریل اسٹیٹ میں پراپرٹی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکا، چودھری شافع

Published On 30 October,2025 01:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں پراپرٹی کا لین دین ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران شرکا سے خطاب میں کہا کہ فہیم الرحمان کو لاہور چیمبر کا صدر بننے پر مبارک باد دیتا ہوں، 6 ماہ میں تعمیرات شروع اور 2 سال میں صنعت چلانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انجینئرز کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں سہولیات رکھی گئی ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹس کے ریٹس بہت مہنگے ہوچکے ہیں، شیخوپورہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی تیزی سے کام جاری ہے، لوگوں نے پلاٹ خرید کر سنبھالے تاکہ مہنگے ہونے پر فروخت کریں، ہم نے ان پلاٹوں کو کینسل کر دیا ہے۔