لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت کی ایئرلائنز ’ائیر پنجاب‘ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
ایئر پنجاب کے آغاز کی تیاریاں تیز کردی گئیں جب کہ ایئرلائن کے لیے سربراہ سمیت دیگر اہم منصب کے لیے ملازمین رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف کمرشل آفیسر، چیف فنانشل آفیسر کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ہیڈ آف ہیومن ریسورس، کمپنی سیکرٹری کے لیے بھی اسامی پر اشتہار جاری کیا گیا ہے، خواہش مند افراد سے 10 دسمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئیں۔



