پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

Published On 08 November,2025 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو پانچ ماہ کی انٹرن شپ دی جائے گی جس کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ فراہم کیا جائے گا۔

پروگرام کے ذریعے طلبہ کو معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع ملے گا جس کا مقصد آئی ٹی گریجویٹس کو مارکیٹ کے مطابق سکلز اور جدید ٹیکنالوجی ٹریننگ فراہم کرنا ہے، انٹرنز کو فیلڈ کے پروفیشنل ماہرین اور ایکسپرٹس سے سیکھنے کا عملی موقع بھی حاصل ہو گا۔

چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنایا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا گیا ہے جو صوبے میں نئی معاشی راہیں کھولے گا۔