سہیل تنویر کو نازیبا اشارے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

Last Updated On 12 August,2018 06:53 pm

پورٹ آف سپین:‌ (دنیا نیوز) سی پی ایل گورننگ کونسل نے سہیل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرا دیا۔

کریبین پریمیئر لیگ میں گیانا کے پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے سینٹ کٹس کے خلاف میچ کے 17ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز بین کٹنگ کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا تھا۔

سی پی ایل گورننگ کونسل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سستے میں جان چھوٹ گئی یہ سزا 2 یا 3 میچز سے معطلی ہوسکتی تھی۔