ابو ظہبی: (دنیا نیوز) افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر دو سو پچپن رنز بنائے، حشمت اللہ شاہدی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی، راشد خان نے ناقابل شکست ستاون رنز کا اضافہ کیا۔ گلبدین نائب 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ،،نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز بنا دئیے۔ بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی 58 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے جب کہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
یاد رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔