لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے جج نے پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا، قومی بلے باز کو دس سال کی پابندی کا سامنا ہے۔
پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ناصرجمشید کی اپیل پر پی سی بی جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا، اوپنر پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ ناصر جمشید نے بلیک لسٹ سے بھی نام خارج کرنے کی اپیل کررکھی ہے۔
اوپنر کے وکیل نے فیصلہ خلاف آنے پر عدالت جانے کا عندیہ دے دیا، پی سی بی کے وکیل پرامید ہیں کہ کرکٹر کی سزا برقرار رہے گی، پی سی بی کے ٹربیونل نے ناصر جمشید کوسزا سنائی تھی۔