پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ایڈیشن فور نہیں کھیلیں گے

Last Updated On 31 October,2018 05:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے چیمپئن کپتان مصباح الحق ایڈیشن فور نہیں کھیلیں گے، سابق قائد کو ٹیم میں کوئی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ فور میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے، مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ فرنچائز انہیں مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، مالی معاملات طے ہونے کے بعد نئے عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ تینوں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سنبھالنے والے مصباح الحق دو بار چیمپئن کپتان بنے، چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد بھی کوچنگ سٹاف میں شامل نہیں ہوں گے.‏ سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔