لاہور: (دنیا نیوز) شاہین بمقابلہ کیویز معرکے میں ماہرین کو گرین شرٹس کا پلہ بھاری نظر آ رہا ہے مگر تھوڑی احتیاط ضرور برتنی ہو گی کیونکہ کیویز کینگروزسے بہتر ٹیم ہے اور مہمان ٹیم کو آسان لینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔
کینگروز کے خلاف کلین سویپ جیت نے شاہینوں کی اڑان اونچی کردی۔ اس بار حریف بدل گیا ہے مگر شائقین کارکردگی میں بدلاو نہیں دیکھنا چاہتے۔ ماہرین بھی ٹیم پاکستان کو فیورٹ مانتے ہیں مگر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کانٹے کے مقابلے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
بہترین سپنرز، تیز باولرز اور کمال بلے بازی، یہ سب ٹیم پاکستان کا حسن ہے۔ مقابلے میں وہی نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جسے شاہین اسکے دیس میں شکست دے چکے ہیں، اب تو کنڈیشن بھی اپنی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے مگر آج کا پہلا میچ نفسیاتی برتری کے لئے اہم ہے۔