دبئی: (دنیا نیوز) کینگروز کے بعد کیویز کے خلاف بھی شاہینوں نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا، دوسرا ٹی 20 کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سرفراز الیون نے مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرنے پر نظریں جما لیں۔
ابوظہبی کا میدان ٹیم پاکستان کے لیے پھر فتح کا نشان بنا، کینگروز کے بعد کیویز کے خلاف بھی پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا۔ 149 رنز کا پاکستانی ہدف مہمان کیویز مقررہ 20 اوور میں 146 تک پہنچ پائے۔
دو رنز کی جیت نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری دلا دی، قومی اوپننگ جوڑی کے جلد ٹوٹ جانے سے پروفیسر کے بیٹنگ فارمولے چلے۔ 36 گیندوں پر شاندار 45 رنز جن میں 5 چوکے، 2 چھکے لگائے، سرفراز احمد نے 34 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔
مین آف دی میچ محمد حفیظ اور فاتح کپتان سرفراز احمد نے کل کے شیڈول میں دوسرے میچ پر نظریں جما لیں۔ گرین شرٹس اب لگاتار گیارہویں سیریز اپنے نام کرنے لیے پرجوش ہیں، دو نومبر کو دونوں ٹیمیں رات نو بجے ہی مدمقابل ہوں گی۔