دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان نے کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 1 ، 1 سے برابر کر دی۔ یاسر شاہ کی 14 وکٹیں عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی اور پاکستان کے پہلی اننگز کے 418 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 90 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
Match Summary!
— PCB Official (@TheRealPCB) November 27, 2018
Pakistan won the second #PAKvNZ Test by an innings and 16 runs.
Scorecard https://t.co/XjNvpergqL pic.twitter.com/qM5JbTa6el
فالو آن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 312 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر، ٹام لیتھم اور ہنری نکولس نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے۔
یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مجموعی طور پر میچ میں 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اس طرح انہوں نے ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ میچ میں حسن علی نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بلال آصف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یاسر شاہ کو اس عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پرخوشی ہے، اس سے اچھا باؤلنگ اسپل پہلے نہں کا ، اللہ کا شکرہے جوپلان بنایا وہ کامیاب ہوا۔
اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو روس ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور 146 تک پہنچایا تو لیتھم 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیلر بھی 82 رنز بنا کر بلال آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہنری نکلز 77 رنز، واٹلنگ 27، گرینڈ ہوم 14 اور ایش سودھی 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو مہمان ٹیم پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
اوپننگ بلے باز جیت راول 2 اور کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناسکے، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اب تک وہ 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
اپنے کیرئیر میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ انجام دیا۔
Best bowling figures in a Test innings for Pakistan.
— PCB Official (@TheRealPCB) November 26, 2018
Abdul Qadir 9 for 56 vs. England at Lahore (1987)
Sarfaraz Nawaz 9 for 86 vs. Australia at Melbourne (1979)@Shah64Y 8 for 41 vs. New Zealand at Dubai (2018) pic.twitter.com/IVNlhhN56u
لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں کم رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے، اس سے قبل عبدالقادر اور سرفراز نواز نے 9،9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔