لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ٹی ٹونٹی ایونٹ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔
انگلش ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں، اوپننگ بیٹسمین ڈینئل ویٹ 43 اور کپتان ہیدر نائٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آسٹریلوی ٹیم نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا، کپتان میگ لیننگ 28 اور ایشلے گارڈنر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس طرح آسٹریلوی ویمن ٹیم نے چوتھی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
یادرہے پاکستانی ویمن ٹیم اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی پوزیشن حاصل نہ کر سکی۔