لاہور: (دنیا نیوز) روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئے، پہلے سیمی فائنل میں کینگروز نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم انگلش ٹیم سے ہار گئی۔ اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹرافی کی جنگ ہوگی۔
کیریبین میں ویمن ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل ہوئے، جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے میدان مار کر فائنل تک رسائی حاصل کی، پہلے سیمی فائنل میں کینگروز کا ٹاکرا میزبان ویسٹ انڈیز سے ہوا، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم کو 143 رنز کا ہد ف کیا، کینگروز کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے کالی آندھی نہ ٹک سکی اور پوری ٹیم 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح آسٹریلیا نے بآسانی فائنل کیلئے جگہ بنا لی۔
دوسر ے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 112 رنز بنا سکی۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 17.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے ایمی جونز اور نتالی اسکیور نے ففٹیز سکور کیں۔
روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار کو نارتھ ساؤنڈ میں ہو گا۔