مین آف دی میچ کیلئے کس کی رائے لی جاتی ہے؟

Last Updated On 24 November,2018 04:45 pm

لاہور: (دنیا میگزین) اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک روزہ کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ میں مین آف دی میچ دینے کیلئے اچھی خاصی مشقت ہوتی ہے اور یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آخر کون سے کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا جائے؟

کسی میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینا، رن بنانا یا آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی کھلاڑی کیلئے مین آف دی میچ بننے کا پیمانہ ہے۔ مین آف دی میچ منتخب کئے جانے کا عام آئیڈیا یہ ہے کہ جس کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو میچ جتانے میں سب سے اہم رول ادا کیا ہے، وہ مین آف دی میچ ہوتا ہے لیکن ایسے کئی مواقع بھی آتے ہیں جب ہارنے والی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو اس کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ منتخب کیا جاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ مین آف دی میچ کا انتخاب کون کرتا ہے؟ بین الاقوامی کرکٹ میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ ایک مقررہ معیار پر پورا اترنے کے بعد ہی کسی کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا جائے گا۔

ویسے تو اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی ہوتی ہے لیکن اس کیلئے کرکٹ کمنٹیٹرز کی رائے بھی لی جاتی ہے۔