لاہور: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ باولر محمد عباس کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، یاسر شاہ نے وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے پر جما لیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین دسمبر سے شروع ہو گا، انجری کا شکار قومی فاسٹ باولر محمد عباس کی ابوظہبی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ 28 سالہ فاسٹ باولر کا دبئی کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران گرنے سے کندھا زخمی ہو گیا تھا۔ محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں کر سکے تھے۔
دوسری جانب سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کے لیے خاص ہو گا۔ 32 میچز میں 195 شکار کرنے والے لیگ سپنر وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بالکل قریب ہیں۔ اب تک کم سے کم 36 میچوں میں یہ کارنامہ آسٹریلیا کے گریمٹ انجام دے چکے ہیں، اگر یاسر شاہ ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں یہ مزید پانچ شکار کر کے یہ سنگ میل عبور کر لیتے ہیں تو یہ 82 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔