بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ سیریز میں ایک صفر سے برتری

Last Updated On 10 December,2018 03:16 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) کینگروز کے دیس میں سیریز کے افتتاحی کا پانچواں دن فیصلہ کن ثابت ہوا جب تین سو تیئس رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کرتے میزبان کھلاڑی دو سو اکانوے پر ڈھیر ہو گئے۔ اکتیس رنز کی جیت سے بھارت کو چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئیؕ

پہلی اننگز میں دو سو پچاس رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے دو سو پینتیس رنز جوڑے، پندرہ رنز کی برتری کے ساتھ مہمان بھارتیوں نے ٹوٹل تین سو سات تک پہنچایا تھا۔ ایک سو تیئس اور اکہتر رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے پجارا مین آف دی میچ قرار پائے۔

جیت کا بڑا اعزاز کپتان کے نام رہا، ویرات کوہلی انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور اب آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے بھارتی کرکٹ کیپٹن بن گئے۔