چیف سلیکٹر کا کپتان سرفراز احمد کو برقرار رکھنے کا اعلان

Last Updated On 25 December,2018 09:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا، انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایک سیریز میں بری پرفارمنس کے فوری بعد کپتان بدلنے کو میں اچھی چیز نہیں سمجھتا اور نا ہی ایسا ہونا چاہیئے۔

ملتان میں نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ابھی ون ڈے پر زیادہ فوکس ہے اس لیئے کپتانی بدلنے پر دھیان نہیں ہے، ساوتھ افریقہ کی سیریز ٹف ہے، بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے ٹف سیریز سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کو ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ڈر کر کھلاڑیوں کو نہیں کھیلنا چاہیئے، ابھی ورلڈ کپ کپ پر زیادہ فوکس ہے، مختلف کمبی نیشن کا آزما رہے ہیں، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن ہر وقت بہتری کی ضرورت رہتی ہے، ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے لڑکوں کو زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس سال پی ایس ایل کے زیادہ میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ مختلف ٹیموں سے بھی بات چل رہی ہے کوشش کر رہے ہیں ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے میچز کا انعقاد ہو۔