فخر کی سنچری، پاکستان نے دوسرا پریکٹس میچ بھی جیت لیا

Last Updated On 02 May,2019 11:34 am

لندن: (ویب ڈیسک) فخر زمان کی دھواں دار سنچری نے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی پاکستان کو فتح دلوادی۔ 274 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھمپٹن شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 274 رنز بنائے۔ ون ڈائون بیٹسمین نے 146کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹسمین قابل ذکر کارکرگی نہ دکھا سکے۔ گرین شرٹس کی طرف سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ، حارث سہیل نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز جاندار آغاز کیا امام الحق 79 گیندوں پر 71 سکور بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ بیٹسمین 81 گیندوں پر 101 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم 68 سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 30 رنز کی باری کھیلی۔ قومی ٹیم نے ہدف 41 اوورز میں پورا کیا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے باک اورہالینڈ نے ایک ایک وکٹیں لیں۔

یاد رہے گرین شرٹس اب اپنا تیسرا اور آخری پریکٹس میچ بدھ کو لیسٹر شائر کیخلاف کھیلے گی جس کے بعد قومی ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی اتوار کو کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔