پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سرپرائز کر سکتی ہے: شعیب اختر

Last Updated On 10 July,2020 11:17 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق قومی فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سرپرائز کر سکتی ہے جبکہ گرین شرٹس کا دورہ کئی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو سرپرائز کرتے ہوئے سخت چیلنج کا باعث بن جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستانی ٹیم کیلئے کئی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت نتائج حاصل کریں۔

شعیب اختر کا خیال ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی جانب بڑھتے ہوئے گرین شرٹس معجزہ کرکے دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ اس نے مشکل حالات میں بڑا دستہ انگلینڈ روانہ کیا اور انٹرا اسکواڈ میچوں کا انعقاد کر کے ٹور میچز سے محرومی کی صورت میں مشق کا بہترین موقع فراہم کیا جس سے ٹیسٹ سیریز کی تیاری ممکن ہوئی۔