ژالے سرحدی کانفرت کرنیوالوں کو جواب دینے سے گریز

Last Updated On 10 July,2020 11:00 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ نفرت کرنے والوں کو جواب دے کر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کبھی سوچتی ہیں کہ وہ اپنے تک پہنچنے والی نفرت انگیز باتوں پر تالیاں بجائیں لیکن پھر وہ کہتی ہے کہ انہیں اپنی توانائی کو ان کاموں پر ضائع کرنے کے بجائے خوشی کے لمحات کیلئے سنبھال کررکھنی چاہئے۔

ژالے سرحدی کا کہنا تھاکہ اگر آپ کسی سے نفرت کرنے کے بجائے محبت پریقین رکھیں تو کامیاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اداکارہ صبور علی نے بھی ملتا جلتا مشورہ دیا ہے کہ دوسروں کی باتوں سے خود کو پریشان نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے لوگوں کو اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دیا۔