لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نوین الحق کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف کھیل پر توجہ دو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے نوین الحق کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دو اور گالم گلوچ سے اجتناب کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے افغانستان کرکٹ ٹیم میں بھی دوست ہیں، ہمارے آپس میں بہت اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، اپنی ٹیم سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کی عزت کریں، مخالفین کھیل کی بینادی روح ہے۔
My advise to the young player was simple, play the game and don t indulge in abusive talk. I have friends in Afghanistan team and we have very cordial relations. Respect for teammates and opponents is the basic spirit of the game. https://t.co/LlVzsfHDEQ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں ہونے والی لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کو اوقات یاد دلا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لنکن پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی نے افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق کو اوقات یاد دلا دی
لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی باؤلر طنز کرتے رہے، میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔
حریف ٹیم کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے نوین الحق کے پاس آنے پر شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں بدل گئی۔
Things getting heated at the end of the Kandy Tuskers and Galle Gladiators Lanka Premier League match between Shahid Afridi and Afghanistan s 21 year-old Naveen-ul-Haq. "Son I was scoring 100s in international cricket before you were born" #LPL2020 #Cricket pic.twitter.com/eDfg1ecSi2
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) November 30, 2020
22 سالہ باؤلر سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہوا، بیٹا میں جب انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریز بنا رہا تھا، اس وقت تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔