کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کیسز کے سبب کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین 12بجے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ڈاکٹروں نے سابق لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں ہائی ذیابیطس کے مریض ہونے کے سبب احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وسیم اکرم آج شام تک پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔