زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، 13 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، بابر میچ جیتنے کیلئے پر عزم

Published On 06 May,2021 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ حیران کن طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں کیلئے منتخب کیے گئے سعود شکیل کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کل ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے 13کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،اوپنر عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے سے پہلا ٹیسٹ میچ تین دن میں جیتا۔ وننگ کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم کے تجربہ سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو رہا ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیسٹ میچز کم اور وائٹ بال کرکٹ زیادہ ہوتی ہے، ٹیم میں مڈل آرڈرز پر کام کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے مڈل آرڈر کے لئے کون فٹ رہے گا اس پر بات ہو رہی ہے، نئی گیند کے ساتھ اوپنرز کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، جیت سے ٹیم کا اعتماد بڑھتا ہے۔
 

Advertisement