ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا کورونا کے سبب زندگی کی بازی ہارگئے۔
سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، 66 سالہ سابق آل راؤنڈر نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے۔ اس کے علاوہ راجن درنیش جڈیجا نے 11 اے لسٹ میچز میں بھی شرکت کی تھی۔
یاد رہے بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 81 ہزار 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے مزید 4 ہزار 106 افراد جان کی بازی ہار گئے۔