کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ میں ٹیموں نے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی

Published On 03 July,2021 11:32 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی ڈرافٹنگ میں ٹیموں نے اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی، انٹرنیشنل اسٹارز بھی لیگ کا حصہ بن گئے، شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس، شعیب ملک میرپور رائلز، عماد وسیم اوورسیز وارئیرز، شاداب خان باغ سٹالینز، فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز اوورسیز وارئیرز، فل مسٹرڈ باغ سٹالینز، میٹ پرائر راولاکوٹ ہاکس، اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے، مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے پک کر لیا۔

پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر مظفرآباد ٹئیگرز کا حصہ بن گئے، شرجیل خان کو میرپور رائلز، حیدر علی کو اوور سیز وارئرز جبکہ محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا

ڈائمنڈ کٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینس نے پک کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز کا حصہ بنے۔

ڈائمنڈ کٹیگری دوسرے رائونڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے پک کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اورعمید آصف باغ سٹیلینز کا حصہ بن گئے۔

کشمیر پریمیئر لیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا جس کے مطابق ہر ٹیم نے 5.5 کھلاڑی سکواڈ میں منتخب کیے،ہر ٹیم اپنی الیون میں بھئ دو لوکل کھلاڑیوں کو شامل کرے گی۔۔