لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ ہے ہی ریکارڈز کی گیم، اب تک کے ایونٹس میں کس کس نے کیسے کیسے تاریخ رقم کی۔
چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ بلےبازوں کی ماردھاڑ کی وجہ سے مشہور ہے، اس میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سب سے آگے ہیں جنہوں نے 48 گیندوں پر تیز ترین سنچری جڑی جبکہ 12 بالز پر برق رفتار ففٹی یووراج سنگھ نے بنائی۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 34 میچز کھیلنے والے شاہد خان آفریدی، لیجنڈری تلکا رتنے دلشان کے بعد دوسرے کرکٹر ہیں۔
وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 32 شکار مہندرا سنگھ دھونی کے جبکہ 30 آؤٹ کے ساتھ کامران اکمل دوسرے نمبر پر ہیں
ایک میچ میں چار وکٹوں کی پرفارمنس جادو گر سپنر سعید اجمل تین مرتبہ اس تہلکہ خیز کارکردگی کے ساتھ نمبر ون ہیں۔
بہترین بولنگ اوسط میں ٹاپ ٹو سری لنکن اجنتھا مینڈس اور رنگنا ہیراتھ ہیں جبکہ 6 رنز کے عوض پانچ شکار کرنے کا اعزاز عمر گل نے حاصل کیا۔ ٹی 20 کیرئر میں زیادہ 39، 39 وکٹیں گرانے والے ٹاپ ٹو باؤلر شکیب الحسن اور شاہد آفریدی ہیں۔
کسی ایک ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ چار چار ففٹیز بنانے والے بلے باز موجودہ پاکستانی بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے ٹاپ فائیو میں کوبھارتی بیٹر شامل نہیں، احمد شہزاد 111 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے کسی ایک میچ میں ہائی اسٹ ٹوٹل 260 رنز کا ہے جو سری لنکا نے کینیا کے خلاف 2007 میں بنایا۔ یہ تو تھے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے اعزاز، لیکن امپائرنگ میں علیم ڈار کا 35 میچز کو آفیشیٹ کرنے کا کارنامہ سب سے جدا ہے۔