جب پاکستان کا سٹار اور کلر پہنتے ہیں تو اس کا پریشر ہوتا ہے:شاداب خان

Published On 05 November,2021 10:12 pm

دبئی:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جب پاکستان کا سٹار اور کلر پہنتے ہیں تو اس کا پریشر ہوتا ہے.

ٹی 20ورلڈ کپ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت دبئی میں سپنرز کے مقابلے میں فاسٹ باؤلرزکو زیادہ مدد مل رہی ہے ،ابو ظہبی اور شارجہ میں فاسٹ باؤلرز کو کھیلنے میں مشکل آ رہی ہے ۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کافی ایسے کھلاڑی ہیں جو پانچ چھ سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں ،بہت سے کھلاڑی ایک دوسرے کی نیچر اور گیم کو جانتے ہیں ،جب پاکستان کا سٹار اور کلر پہنتے ہیں تو اس کا پریشر ہوتا ہے۔

نائب کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہر میچ میں پریشر ہوتا ہے ،سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھی ہوگا ،گروپ میچ ہو یا سیمی فائنل سب کا الگ پریشر ہوتا ہے ،کوشش ہوگی جیسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے آ رہے ہیں ویسی ہی فارم سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سب ٹیمیں ہی ٹف ہوتی ہیں ،یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہے جس کا کافی فائدہ ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف 7نومبر کو کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
 

Advertisement