لاہور: (ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ جب مجھے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تو اس وقت لیفٹ ہینڈر باؤلرز گیند کروا رہے تھے، مجھے کہا گیا تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد نواز کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے، آل راؤنڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا اور شاداب کا کام یہ ہی ہے کہ وہ آل راؤنڈر پرفارمنس دیں، نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
محمد نواز نے کہا کہ جب آل راؤنڈر بیٹنگ اور باؤلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز نے بنگلا دیش کے خلاف 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔