راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
ملتان سلطانز کے عثمان خان 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 29 گیندوں پر 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ نے 43، کیرن پولارڈ نے 23 اور رلی روسو نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز میں سے قیس احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف نے 67 رنز بنائے، افتخار احمد 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، گلیڈی ایٹرز کے عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔