پی ایس ایل 8: خواتین نمائشی میچ میں ایمازونز کی سپر ویمن کو 33 رنز سے شکست

Published On 11 March,2023 11:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز جیت لی۔

ایمازونز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 213 رنز بنائے، بسمہ معروف 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں جبکہ ڈینی وائٹ نے 43 رنز بنائے، سپر ویمن کی ایمن انور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں سپر ویمن کی ٹیم 185 رنز ہی بنا سکی، چماری آٹا پاٹو کے 107 رنز کی اننگز بھی ضائع گئی، علاوہ ازیں ارم جاوید 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ایمازونز کی فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement